تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:28

ویمنز ورلڈ ٹی 20:پاکستان کو ویسٹ انڈیزسےشکست،جویریہ خان زخمی

جیو نیوز - چنئی......ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی ویمنزورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی۔میچ کے دوران پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر جویریا خان زخمی ہوگئیں۔

پاکستان ٹیم 104رنزکے ہدف میں 5وکٹوں پر 99رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 103رنز بنائے۔ اسٹیفنی ٹیلر 40رنزبناکر نمایاں کھلاڑی رہیں۔ انعم امین چار اورسعدیہ یوسف نے دو وکٹیں لیں۔

جوابی ہدف میں پاکستانی ٹیم 5وکٹوں پر 99رنز بناسکی۔ انیسا محمد تین،شاکوانا کوئنٹنے اورڈینڈرا ڈوٹن نے ایک،ایک وکٹ لی۔ بسمعہ معروف22،سدر ہ امین 20،ثنا میر18 اور منیبہ 15رنزبناسکیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر جویریا خان کو ویسٹ انڈین بولر شمیلیا کونیل کی باؤنسر گردن پر لگ جانے کے بعد اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں اب ان کی حالت بہتر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.