18 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:0
جویریہ خان کے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے باہر ہونے کا خدشہ
جیو نیوز - کراچی…پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان کے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے باہر ہونے کا خدشہ ہے ۔
جویریہ خان گزشتہ روز چنئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئی تھیں ۔ گیند ان کے انگوٹھے پر گیند لگنے کے بعد گردن پر لگی ،جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گئیں۔
جویریہ اس وقت چنئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں وہ شام تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گی،جویریہ خان کے انگوٹھے میں فریکچر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مینجمنٹ کو رپورٹس کا انتظار ہے جس کے بعد جویریہ خان کی متبادل کھلاڑی کا اعلان کیا جائے گا ۔ پاکستان ویمن ٹیم آج چنئی سے دہلی روانہ ہو رہی ہے۔