تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:23

نئی دہلی:پاکستانی ہائی کمشنراور 10 اہلکاروں کومیچ دیکھنےکی اجازت

جیو نیوز - نئی دہلی…پاکستانی ہائی کمیشن کے 34 حکام نے ٹی 20 کے 4 میچز دیکھنے کی اجازت مانگی، 10 حکام کو خاندان کے ساتھ میچز دیکھنے کی اجازت ملی، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 حکام کو اجازت دینے کی بھارتی خبر گمراہ کن ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 4 میں سے 2 میچز کلکتہ اور 2 موہالی میں دیکھنے کی اجازت مانگی گئی تھی، بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے 34 میں سے 10 حکام کو بمعہ خاندان چاروں میچز دیکھنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو چاروں میچز دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ ڈیفنس ایڈوائزر، پریس اتاشی، پولیٹیکل قونصلر، نیول ایڈوائزر اور ایئر فورس ایڈوائزر کوٹی 20 میچز دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کے باوجود ہائی کمیشن کے عملے کو میچز دیکھنے کی اجازت نہیں دے رہا، پاکستان نے کبھی ٹی 20 میچز کی میزبانی نہیں کی اس لیے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے معاملے پر برابری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت کی جانب سے 19 حکام کو اجازت دینے کی خبر گمراہ کن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.