18 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:0
ورلڈٹی 20 :آج سری لنکا اور افغانستان کا ٹاکرا ہوگا
جیو نیوز - کولکتا…بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج دفاعی چیمپین سری لنکا کی ٹیم افغانستان سے مقابلہ کرے گی۔
پریشانیوں میں گھری ٹیم سری لنکا ، جس نے اعزاز کا دفاع کرنا ہے لیکن اس کے بیٹسمین اچھا پرفارم کر رہے ہیں نہ بولرز کی کاکردگی اطمینان بخش ہے۔آخری 10میں سے 8میچز میں سری لنکن ٹیم شکست سے دوچار ہوئی ہے،اور اب میگا ایونٹ میں اسکا مقابلہ کوالیفائر افغانستان سے ہے۔
افغانستان کوالیفائی کر کے آئی ہے لیکن اس نے زمبابوے کو بھی ہرایا ہے ،پھر آخری 10میچز میں سے 9میں افغان ٹیم فاتح رہی ہے۔تو آج 7بجے شروع ہونے والے میچ میں اچھے مقابلے کی توقع ہے۔