تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:20

ویمنزورلڈ ٹی 20: انگلینڈ نے بنگلادیش کو 36رنز سے ہرا دیا

جیو نیوز - بنگلور......انگلینڈ نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش کو 36رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور7وکٹوں پر 153رنز بنائے۔

شارلوٹ ایورڈز نے 60رنز کی اننگز کھیلی۔ جہاں آرا عالم نے تین، سلمی خاتون ،فاطمہ خاتون، خدیجۃ الکبریٰ اور رومانہ احمد نے ایک، ایک وکٹ لی۔

جواب میں ناکام ٹیم 6وکٹوں پر 117رنز بناسکی۔ نگار سطانہ 35 رنزبنا کر نمایاں رہیں۔سلمیٰ خاتون 32رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ انیا شرب سول دو، کیتھرین برنٹ، جینی گن اورڈینئلی ہیزلی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ شارلوٹ میچ کی بہترین پلیئر قرار پائیں۔ یہ بنگلا دیشی ٹیم کی مسلسل دوسری ناکامی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.