19 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:2
ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں جویریا خان کی جگہ عائشہ ظفر شامل
جیو نیوز - بنگلور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں انجرڈ جویریا خان کی جگہ عائشہ ظفر کو شامل کرلیا ہے۔ آئی سی سی نے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔
اوپننگ بیٹرجویریا خان ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کے پہلے میچ کے دوران انجرڈ ہوگئی تھیں، انہیں انگوٹھے میں فریکچر ہے جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جویریا خان کی جگہ اسکواڈ میں عائشہ ظفر کو شامل کرلیا ہے،21سالہ عائشہ ظفر نے گزشتہ برس دورۂ ویسٹ انڈیز میں اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا ، وہ اب تک دو ٹی ٹوینٹی اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔