تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:24

کوشش ہوگی پاکستان ٹیم کو مشورہ دوں، عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ اہم ہے،میچ سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کروں گا۔

ورلڈ ٹی 20میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے بھارت روانگی سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو ذہنی طور پر تیار کرسکتا ہوں،شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ بڑا میچ ہے،مشورہ دیں،کوشش ہوگی کہ تجربے کی روشنی میں پاکستانی ٹیم کو مشورہ دوں۔

عمران خان نے بتایا کہ شیخ رشید کو میرے ساتھ جانا تھا لیکن وہ پہلے چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.