تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:41

ورلڈ ٹی 20: آج آسٹریلیا نیوزی لینڈ ،انگلینڈ کا جنوبی افریقہ سے مقابلہ

جیو نیوز - ممبئی ......ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج دونوں گروپس کی چار مضبوط ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی ،پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی جبکہ دوسرے مقابلے میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہیں۔

نیوزی لینڈ جس نے سپر ٹین کے پہلے ہی میچ میں ہاٹ فیورٹ بھارت کو شکست دے کر دھوم مچادی ہے جبکہ ٹیم آسٹریلیاایونٹ میں آج اپنا پہلا گروپ میچ کھیلے گی ،دونوں ٹیمیں 2015ء کے ایک روزہ عالمی کپ کا فائنل بھی کھیل چکی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے پاس جارح مزاج بیٹسمین ہیں تو آسٹریلیا کے پاس انہیں روکنے کیلئے پیسر اور اسپنرز بھی موجود ہیںیعنیٰ ایک سیر تو دوسرا سوا سیر ہے،دھرم شالہ میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔

آج دن کا دوسرا مقابلہ گروپ ون کی دو مضبوط ٹیموں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا،جنوبی افریقہ آج اپنا گروپ میچ کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کو انگلینڈ پہلے میچ میں ویسٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

انگلینڈ کو ایونٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات کو روشن رکھنے کیلئے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا ،یہ میچ آج رات 7بجے شروع ہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.