تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:15

بھارت سے جیت کیلئے پاکستان کو بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا ،رمیز راجا

جیو نیوز - کولکتا......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے کہا ہے کہ گرین شرٹ کا گروپ اوپن ہوگیا ہے،بھارت سے کڑا مقابلہ ہوگا،میزبان ٹیم پر پہلی شکست کا پریشر ہے مگر وہ ہوم گرائونڈ پر کم ہی ہارتی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں رمیز راجا کا کہناتھاکہ بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کیلئے پاکستان کو بہت محنت کرنا ہوگی اور بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ کولکتا میں ہونے والے میچ کے ذریعے بھارت دھاک بیٹھانے کا بہت اچھا موقع ہے،پاکستانی کھلاڑی صرف بیٹ اور بال پر توجہ رکھیں،جارحانہ انداز اپنائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.