20 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:48
بھارت پہلے میچ کی شکست کے بعد پریشر میں ہوگا،وسیم اکرم
جیو نیوز - لاہور ......سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ بہت بڑا ہے،بھارت پہلے میچ میں شکست کی وجہ سے پریشر میں ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کولکتا کی وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے ،بھارت کے خلاف میچ میں ہدف کا تعاقب بھی کرنا پڑے تو مشکل نہیں ہوگا۔
سابق کپتان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف جیت سے ٹیم کا اعتماد بحال ہوا ہے ،پاکستان کی بولنگ مضبوط ہے ،پاوور پلے میں بھارت پر دباو ڈال سکتے ہیں ۔