20 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:20
ورلڈ ٹی20 :نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
جیو نیوز - دھرمشالہ......ورلڈ ٹی20 کے سپر ٹین مرحلے میں گروپ 2 کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کیلئے کیوی ٹیم مارٹن گپٹل، کین ولیم سن، کولن مونرو، کورے اینڈرسن، راس ٹیلر، گرانٹ ایلیٹ، مچل سینٹنر، لیوک رونکی، ایڈم ملنے، مک کیناگھن اور اش سوڈھی شامل ہیں۔
دوسری طرف آسٹریلوی ٹیم عثمان خواجہ ، شین واٹسن، اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، مچل مارش، جیمس فاکنر،پیٹر نیویل، ایشٹن آگر، ایڈم زمپا اور نیتھن کولٹر نائل کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔
نیوزی لینڈ نے ایک میچ کھیل کر دو پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کا ایونٹ میں یہ پہلا میچ ہے۔
آج کا دوسرا میچ جنوبی افریقا اور انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیا ن کھیلا جائے گا، انگلینڈ ایک میچ کھیل چکا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، انگلش ٹیم کو ایونٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات روشن رکھنے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہےجبکہ جنوبی افریقا آج سے ٹائٹل کی دوڑ میں شریک ہورہی ہے۔