تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:8

ورلڈ ٹی 20: ایونٹ کا میگا مقابلہ،کل پاک بھارت ٹیمیں آمنے سامنے

جیو نیوز - کولکتا ......ورلڈ ٹی 20کے سپر ٹین کا سب سے بڑا مقابلے میں کل بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،جس میں کھلاڑیوں کی گرج چمک کے ساتھ ،بارش برسنے کا بھی امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کا میگا ایونٹ کے میگا مقابلے میں کل شام ساڑھے 7بجے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،جس کے باعث کولکتا کے ایڈن گارڈن گرائونڈ میں کل تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ہوگی ۔

روایتی حریفوں میں ایک جان اسٹرونگ بیٹنگ ہے ،جس میں روہیت شرما ،ویرات کوہلی ،شیکھر دھون،سریش رائنا،یوراج اور دھونی شامل ہیں،بھارت کی مضبوط بیٹنگ چٹان میں شگاف ڈالنے کیلئے گرین شرٹ کے پاس محمد عامر ،وہاب ریاض ،محمد عرفان اور شاہد آفریدی جیسے بالنگ کے ہتھیار ہیں۔

پاکستان کی ایونٹ کے پہلے میچ میں کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کہا جارہا ہے کہ حریف کتنے ہی رنز بنالیں پھر بھی گرین شرٹ کے بیٹسمین اپنا رنگ جمائیں گے ،دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کے بڑے مقابلے میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے ہر کھلاڑی بھرپور تیاریاں کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.