20 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:24
پورا یقین ہے کل بھارت کیخلاف جیت ہماری ہی ہوگی،وقار یونس
جیو نیوز - کولکتا .....پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ کل بھارت کیخلاف میچ جیت کر تاریخ بدل دیں گے ، میزبان ٹیم دبائومیں ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ جیت ہماری ہی ہوگی۔
کولکتا میں پریس کانفرنس کے دوران وقار یونس کا کہناتھاکہپاکستان اور بھارت کا بولنگ اٹیک ایک جیسا ہے، میچ کو اسپورٹس کی طرح لینا چاہیے، پہلےمیچ میں جوجذبہ تھااسی جذبےسےکھیلیں توبھارت کیخلاف میچ جیت جائینگے۔
پریس کانفرنس میں شاہدآفریدی عدم موجودگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہناتھاکہ صحافی شاہدآفریدی سےبہت سخت سوال کرتےہیں،اس لیےوہ نہیں آئے۔
ہیڈکوچ کا مزید کہناتھاکہ کولکتا کی وکٹ اچھی ہے بھارت سے میچ بھی اچھا ہوگا،ہمارے بلے باز اچھی فارم میں ہیں،کھلاڑیوں کے ذہن میں بٹھادیا ہے کہ اس بار ہمیں جیتنا ہے۔