20 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:1
نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 143رنز کا ہدف
جیو نیوز - دھرمشالہ...... ورلڈٹی20 میں سپرٹین مرحلے کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے143رنز کا ہدف دیا ہے۔
ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بلیک کیپس نے اننگز کا دھواں دار آغاز کیا اور اوپنرمارٹن گپٹل اور ولیم سن نے تیز رفتار 61رنز بنائے، اس موقع پر گپٹل 27 گیندوں پر39 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، گپٹل نے آگر کے پہلے اوور میں 3چھکے لگائے۔
اس کے بعدکوئی بھی کیوی بیٹسمین جم کرنہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں، ولیم سن 24 اور کورے اینڈرسن 3 ، راس ٹیلر 11 اور رونکی 9 رنز بناسکے۔ایلیٹ 27رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹیں گنواکر 142رنز بناسکی۔
آسٹریلیا کی طرف سے فاکنر اور میکسویل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔