تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:33

ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے 92ءکی فاتح ٹیم کے 4کھلاڑی کولکتا میں ہونگے

جیو نیوز - کولکتا......ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف بڑے میچ میں پاکستانی شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے 92ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے 4کھلاڑی کولکتا میں موجود ہوں گے۔

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کو کیسے ہرانا ہے، ٹیم کی حکمت عملی کیا ہونی چاہیے ، دباؤ کا مقابلہ کیسے کرنا ہوگا ، ان سب سوالوں پر پاکستان ٹیم کو مشورے دینے کے لیے بھارت میں ورلڈ کپ 92کی فاتح ٹیم کے چار بڑے کھلاڑی موجود ہیں۔

ورلڈ کپ 92 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا کہ اپنے تجربے کی روشنی میں کھلاڑیوں کو میچ جیتنے کے مشورے دوں گا۔

انضمام الحق بولےاس مرتبہ گرین شرٹس بھارت کوہرا دیں گے،رمیز راجا نے کہہ دیا کہ بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانے کے لیےسخت محنت کرنا ہو گی، وسیم اکرم بولے اگر شروع کے اوورز میں بھارت کی2و کٹ گر گئیں تو بھارت دباؤ میں آ جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.