20 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:43
ورلڈٹی ٹوئنٹی:نیوزی لینڈنےآسٹریلیاکوشکست دےدی
جیو نیوز - دھرم شالا.......ورلڈٹی ٹوئنٹی کے میچ میںنیوزی لینڈنےآسٹریلیاکو8رنزسےشکست دےدی ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 143 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن آسٹریلیا کی پوری ٹیم 134 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈکیجانب سےمیک کلین ہیگن نے17رنزدےکر3 وکٹیں حاصل کیں، مچل سینتنر نے 30 رنز دے کر 2 وکٹیں جب کہ کورے اینڈرسن نے 29 رنز دے کر آسٹریلیا کے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے38،مچل مارش نے24، میکس ویل نے 22، واٹسن نے 13 اور ایشٹن ایگر نے 9 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 134 رنز پر آئوٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل یہ دوسری جیت تھی۔
کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، بلیک کیپس نے اننگز کا دھواں دار آغاز کیا اور اوپنرمارٹن گپٹل اور ولیم سن نے تیز رفتار 61رنز بنائے، اس موقع پر گپٹل 27 گیندوں پر39 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، گپٹل نے آگر کے پہلے اوور میں 3چھکے لگائے۔
اس کے بعدکوئی بھی کیوی بیٹسمین جم کرنہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں، ولیم سن 24 اور کورے اینڈرسن 3 ، راس ٹیلر 11 اور رونکی 9 رنز بناسکے۔ایلیٹ 27رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹیں گنواکر 142رنز بناسکی۔
آسٹریلیا کی طرف سے فاکنر اور میکسویل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔