20 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:31
ارکان پارلیمنٹ کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو پریشر نہ لینے کا مشورہ
جیو نیوز - اسلام آباد......کولکتہ میں کل ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے پرارکان پارلیمنٹیرینز نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پریشر نہ لینے، کھل کے کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔
ارکان پارلیمنٹیرینز کہتے ہیں شاہینو ! کھل کے کھیلو ،کوئی پریشر نہ لو،آپ جیتو گے ، پوری قوم تمہارے ساتھ ہے،رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے کھلاڑیوںکو مشورہ دیا کہ کھل کر کھیلوپریشر میں نہ لیں، ڈٹ کر کھیلیں قوم کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں ،شاہینوں نے میچ جیتا تووہ شکرانے کے نفل پڑھیں گی ۔
رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ میچ ہی نہیں ہر میدان میں جیتنا چاہتے ہیں ،اور انشاء اللہ جیتیں گے،اس میچ میں آفریدی تھوڑی مہربانی کر کے کھیل دے۔
رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، کھلاڑی اپنے حوصلے بلند رکھیں ، سینیٹر سجاد حسین طوری کا کہنا تھا کہ چاہےقومی ٹیم ٹی۔ٹونٹی ورلڈ کپ ہار بھی جائے لیکن بھارت سے میچ جیتیں ،قوم خوش ہو جائے گی ۔
رکن قومی اسمبلی شیری مزاری کا کہنا تھا کہ خان صاحب جا رہے ہیں ٹیم کاحوصلہ بڑھائیں گے اور ہم جیتیں گے، اعجاز الحق نے کہا گزشتہ میچ کھِلا ہے قوم بہت خوش ہوئی ہے مجھے امید ہے ٹیم ٹیمپو کو براقرار رکھے گی اور قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔
سینیٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بائی لک گیم بھی ہے ،رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ضرور جیتیں گے ،گزشتہ میچ میں بھی کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا ہے ، ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا تو وہ یہی سمجھیں گے کہ ورلڈ کپ جیت لیا۔