تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:41

جنوبی افریقہ کا انگلینڈکوجیت کے لئے 230رنز کاہدف

جیو نیوز - ممبئی......ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے اپنے پہلےمیچ میں انگلینڈ کو جیت کے لئے 230رنز کا ہدف دیا ہے، جنوبی افریقہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں230 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور ہاشم آملہ نے کیا،آملہ نے 31 گیندوںمیں 58 رنز بنائے، ہاشم آملہ نے سات چوکے اور تین چھکے بھی لگائے، ہاشم آملہ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔

جنوبی افریقی کھلاڑی ڈومینی نے 28 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے، کوئنٹون ڈی کوک نے 24 گیندوں پر 52 رنز بنائے، ڈی اے ملر نے 28 رنز اور اے بی ڈولیئر نے 16 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 34 رنز دے کر جنوبی افریقہ کے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جب کہ ڈیوڈ ولے اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، انگلینڈ اپنا میچ ہار چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.