20 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:55
کھلاڑیوں کو میچ کے لئے ذہنی طور پر تیار کرو ں گا، عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد......عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں پریشر ہو تا ہے، وہ میچ سے پہلے کھلاڑیوں سے ملاقات کرکےٹیم کو ذہنی طور پر تیار کرنے رہنے کے لئےمشورے دیں گے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا کہ وہ میچ سے پہلے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے، پاکستانی ٹیم کو بڑے میچ کے لئے ذہنی طور پر تیار کر یں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے کی روشنی میں کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیں، کرکٹ پر تبصرہ کرکے پیسہ کمانا نہایت آسان کام ہے۔
سابق پاکستانی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں اسپرٹ موجود ہے، انہیں امید ہے کہ اس بار قومی ٹیم آئی سی سی ایونٹ میں بھارت سے شکست کا سلسلہ توڑنے میں کامیاب ہوجائے گی۔