20 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:11
ٹی ٹوئنٹی کپ:انگلینڈ نےجنوبی افریقہ کو شکست دے دی
جیو نیوز - ممبئی......ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے اسکور والی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو2 وکٹ سے شکست دیدی، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 230 رنز کا ہدف دیا تھا۔
انگلینڈ کی جانب سے جے روٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 83 رنز بنائے ، جے روٹ نے4 چھکےاور 6 چوکے بھی مارے، جوناتھن رائے نے 16 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے جے سی بٹلر نے 21 رنز بنائے جب کہ اے ڈی ہیلز نے 17، بی اے اسٹوکس نے 15، مورگن نے 12 اور جورڈن نے پانچ رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سےکیلے ایبٹ نے چار اوورز میں 41 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز بنائے ،جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور ہاشم آملہ نے کیا،آملہ نے 31 گیندوںمیں 58 رنز بنائے۔
جنوبی افریقی کھلاڑی ڈومینی نے 28 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے، کوئنٹون ڈی کوک نے 24 گیندوں پر 52 رنز بنائے، ڈی اے ملر نے 28 رنز اور اے بی ڈولیئر نے 16 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 34 رنز دے کر جنوبی افریقہ کے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جب کہ ڈیوڈ ولے اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، انگلینڈ اپنا میچ ہار چکا ہے، آج کے بڑے اسکور والا میچ جیت کر انگلینڈ نے کم بیک کیا ہے۔