تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:12

فائنل وائنل ہوتا رہے گا ، آج ہے ورلڈ ٹی 20سب سے بڑا مقابلہ

جیو نیوز - کولکتہ......فائنل وائنل ہوتا رہے گا،آج ہو رہا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں کولکتا کے ایڈن گارڈنز میں ٹکرائیں گی۔

22کھلاڑی میدان میں ہنر آزمائیں گے،122کروڑ شائقین میدان سے باہر جگر گرمائیں گے،گھر کے شیروں کو گھر میں ڈھیر کرنے کا موقع آگیا، دلوں کو تھام لو، سانسوں کو سنبھال لو، دھونی الیون کی دھلائی کا وقت آگیا، مشن کولکتہ میں، سامنے ہوں گے بھارت اور پاکستان، کل ہوگا ورلڈ ٹی ٹونٹی کا سب سے بڑا امتحان، عرفان کی گیندیں گھومیں گی، وہاب کی یارکرز بھارتیوں کو گھمائیں گی، بوم بوم آفریدی کی اسپن کے جادو کی مچے گی دھوم ۔

ایک طرف بھارت کو کوہلی پر ہے ناز، تو ہمارا عامر بھی حریفوں کے چودہ طبق روشن کرنے کو ہے تیار، یاد کرو ایشیاء کپ میں 24گیندوں کا وہ طوفان جس نے بھارتی بلے بازوں کی نیا خوف کے بھنور میں پھنسائی تھی۔

اب پھر روہیت شرما کے چیلنج کا دینا ہے جواب، دھون، دھونی اور رائنا سے بھی کرنا ہے برابر حساب، شرما کو تو شاید شرما شرمی میں یاد نہیں لیکن، عامر سے محتاط رہنا سنیل گواسکر نے دھونی الیون کو کردیا خبردار۔

بولرز تو ہیں ہی تیار،پاکستانی بیٹسمینوں نے بھی لگالی بلے کو دھار، چوکوں کی آندھی چلے گی، چھکوں کا آئے گا طوفان،تو ایڈن گارڈنز میں جمے گی کرکٹ کی بازی، دیوانے جھومیں گے، متوالے ناچیں گے، سڑکوں پر ہوگا سناٹا، میدان میں سجے گا کھیل کا میلہ، شاہینوں کی ہوگی اونچی اڑان، سامنے ہوجائیں گے سب ہلکان، تو تیار رہنا کیونکہ یہ ہے انڈیا ورسز پاکستان۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.