20 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:1
ویمنز ورلڈ ٹی 20،نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو ہرا دیا
جیو نیوز - موہالی.......ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سوزی بیٹس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو با آسانی 93 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔
کپتان سوزی بیٹس 82 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ جواب میں آئرش ٹیم 5 وکٹوں پر 84 رنز تک محدود رہی، کپتان ایزابیل جائس 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ایرن برمنگھم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔