20 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:41
پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی کولکتہ میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات
جیو نیوز - کولکتہ.......بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط جمعے کو نئی دہلی سے کول کتہ پہنچ گئے ان کے ساتھ پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ بھی موجود تھا۔عبدالباسط نے کولکتہ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔
انہوں نے کپتان شاہد آفریدی، منیجر انتخاب عالم، کوچ وقار یونس اور کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور انہیں بتایا کہ پاک بھارت میچ کی کیا اہمیت ہے۔
انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ قوم آپ سے اچھی کارکردگی کی توقع کررہی ہے، امید ہے کہ قوم کو پاکستانی ٹیم کی جانب سے خوش خبری ملے گی۔