21 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:2
پاک،بھارت میچ میں ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے، مصباح
جیو نیوز - لاہور.......پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاک، بھارت میچ میں ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے، اچھی بیٹنگ اور بولنگ کے ذریعے پاکستان بھارت کو شکست دے سکتا ہے۔
مصباح نے محمدعامراورشاہدآفریدی بھارت کےخلاف کامیابی کی کنجی قرار دے دیا۔ کہاورلڈٹی20میں پاکستان کابولنگ اٹیک سب سےبہترہے،اچھی بیٹنگ اوربہترین بولنگ سےپاکستان بھارت کو ہرا سکتا ہے ۔
اپنے ایک آرٹیکل میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا بولنگ اٹیک سب سے بہتر ہے ، پاک بھارت میچ آپ کو ہیرو بھی بناسکتا ہے اور زیرو بھی۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زیادہ امیدیں زیادہ دباؤ کا باعث ہوتی ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے اہم عنصر ذہنی طور پر مضبوط ہونا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کپتان نے محمدعامر اور شاہدآفریدی کو بھارت کےخلاف کامیابی کی کنجی قرار دیا اور کہا کہ محمد عامر ذہنی طور پر پہلے سے زیادہ مضبوط اور کارآمد ہوگئے ہیں، جبکہ بھارت کے حوالے سے مصباح کا کہنا تھا کہ روہت، شیکھر اور کوہلی بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور اگر عرفان اور عامر نے شروع میں وکٹیں حاصل کرلیں تو بھارت میں مشکل میں پڑسکا ہے ۔
مصباح کا کہنا تھا کہ بھارت اپنا پہلا میچ ہار کر نفسیاتی دبائو کا شکار ہے جبکہ پاکستان بنگلادیش کے خلاف اپنا پہلا میچ جیت کر زیادہ پراعتماد ہوگیا ہے۔