تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:18

ممتابینرجی، عمران، امیتابھ، ٹنڈولکر ، گواسکر ،وسیم اکرم اسٹیڈیم میں ہونگے

جیو نیوز - کولکتہ.......انضمام الحق ہفتے کی شام ایڈن گارڈنز میں پاک بھارت میچ سے قبل ہونے والی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے،انضمام الحق افغانستان کے کوچ ہیں ۔سارو گنگولی نےانہیں تقریب میں مدعو کیا لیکن انضمام نے معذرت کرلی۔

انضمام نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ممبئی جارہے ہیں، میچ چھوڑ کر کولکتہ آنا مشکل ہوگا۔ دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی بھی میچ دیکھنے ایڈن گارڈنز آئیں گی ۔ ان کے علاوہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن، عمران خان، سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ اور وسیم اکرم بھی میدان میں موجود ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل آدھے گھنٹے کی تقریب میں ممتا بینر جی، عمران خان، سچن ٹنڈولکر اور امیتابھ بچن تقریر کریں گے۔ میچ شروع ہونے سے قبل امیتابھ بچن بھارتی جبکہ شفقت امانت علی پاکستان کا قومی ترانہ گائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.