تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:7

آفریدی کی میڈیا سے دوری برقرار،پریس کانفرنس میں نہ آئے

جیو نیوز - کولکتہ.......شاہد آفریدی کے متناز ع بیانات نے کپتان اورمیڈیا میں دوریاں پیدا کردی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر پریس کانفرنس میں نہ آئے اور میڈیا یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وقار یونس پریس کانفرنس کے لئے پہنچے۔

اس بارے میں جب وقار یونس سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر بہتر بتاسکتے ہیں۔ وقار یونس کے ساتھ بیٹھے ہوئے آغا اکبر کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بعد میں بتائوں گا۔ اس پر قہقہہ لگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازع بیانات کے بعد ٹیم انتظامیہ نے کپتان کو میڈیا سے دور رکھ رکھ کر  کارکردگی پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وقار یونس نے ازراہ مذاق کہا کہ آپ شاہد آفریدی سے تلخ سوال پوچھتے ہیں۔ جس پر پھر قہقہہ لگا۔ وقار یونس نے کہا کہ شاہد آفریدی کے ایک بیان کو تنازع بنانے کی کوشش کی گئی لیکن کولکتہ میں شائقین نے ہمیں بہت محبت دی] ہوسکتا ہے کہ بھارت کے خلاف ہمیں وہ حمایت نہ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلی پریس کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ آفریدی کی فارم ایک اننگز دور ہے، جس طرح آفریدی نے پچھلا میچ کھیلا تھا اسی طرح بھارت کے خلاف کھیلا تو بیٹنگ کے مسائل کم ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.