تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:33

کولکتا میں بارش کے بعد تیز دھوپ نکل آئی،میچ کی تیاریاں جاری

جیو نیوز - کولکتا......بھارتی شہر کولکتا کے ایڈن گارڈن میں آج ٹی 20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاک بھارٹ ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا،آج صبح گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور کچھ دیر بعد ہی دھوپ نکل آئی ۔

بارش بند ہونے اور دھوپ نکل آنے کے بعد میچ کیلئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں،بھارتی بیٹنگ لائن کو قابو کرنے کیلئے ہیڈکوچ وقار یونس اور بولنگ کوچ اظہر محمود پاکستانی بولرز کو لے کر بیٹھ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گامآج صبح کو لکتہ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہراورشام کوکولکتا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جس سے پاک بھارت میچ متاثرہونے کا خدشہ ہے ۔

اب بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے اور دھوپ نکل آئی ہے ،کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آج شام 7 بجے ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.