21 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:21
عمران خان سے قومی ٹیم کی ملاقات جلد متوقع
جیو نیوز - کولکتا ......ورلڈ کپ ٹی 20میں آج پاک بھارٹ مقابلے سے قبل گرین شرٹ سے 92ءکے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے،وہ کھلاڑیوں کو آج کے میچ میں کامیابی ٹپس دینگے۔
سابق کپتان عمران خان جو گزشتہ روز دنیا کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے کو دیکھنے کیلئے بھارت روانہ ہوئے تھے ،انہوں نے روانگی سے قبل کہا تھاکہ وہ پاکستانی ٹیم کو مقابلے کیلئے ذہنی طور پر تیار کرنے کیلئے بات کریں گے ۔
آج ان کی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے خصوصی ملاقات ہوگی ،جس میں وہ ٹیم کو بڑے میچ کا پریشر نہ لینے کے حوالے سے اہم مشورے دینگے۔