21 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:14
پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے کراچی کرکٹ اکیڈمی میں دعائیہ تقریب
جیو نیوز - کراچی ......پاکستان اور بھارت کا مقابلہ توکرکٹ کے میدان میں ہوگا، لیکن قوم پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے ہر لمحہ دعا گو ہے،ایسی ہی ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی کراچی کرکٹ اکیڈمی میں جہاں علماء نے قومی ٹیم کی جیت کے لیے دعا کی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آج خاص دن ہے کیونکہ آج ٹی 20ورلڈ کپ میں اس کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہے، کراچی میں میچ دیکھنے کیلئے خصوصی تیاریا ں کی جارہی ہیں تو وہیں پاکستان کی جیت کیلئے دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔
عید گاہ کرکٹ اکیڈمی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے جمع ہوکر پاکستان کی فتح کے لیے دعائیں مانگیں، بچے ہوں یا بڑےسارے شائقین کرکٹ نے پاکستان کی جیت کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کے خلاف میچ میں سنبھل کر کھیلے اورجیت اپنےنام کرے۔