تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:3

پاک بھارت ٹاکرا،اعداد و شمار کس کے حق میں ؟

جیو نیوز - کراچی ......ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے، پاکستانی شاہین ایشیا کپ میں شکست کا بدلہ لے پائے گے یانہیں ، اعداد و شمار کس کے حق میں ہیں ؟۔

ورلڈ کپ کا مہا مقابلہ، فائنل سے پہلے فائنل،یعنی پاک بھارت ٹاکرا۔دونوں ٹیمیں جب ایڈین گارڈن کے اس میدان میں اتریں گی تو پاکستان ایشیا کپ میں شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کریگا جبکہ بھارتی سورما اپنی جیت کا دفاع کرینگے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلوں کو دیکھا جائے تو پاکستان اب تک بھارت سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے ۔ 2007 سے 2014 تک 4 مرتبہ پاک بھارت ٹاکرا ہوا اور ہر بار جیت بھارت کے حصے میں آئی، اس میں ایک میچ ٹائی ہوا تھا جس کا فیصلہ بال آوٹ کے زریعے بھارت کے حق میں ہوا ۔

پاکستان کی طرف سے جو بلے باز بھارت کے لئے ڈراونا خواب بنا وہ محمد حفیظ تھے، جنھوں نے6 میچوں میں 25اعشاریہ16 کی اوسط سے 151 رنز بنائے، اس کے علاوہ ان کا بھارت کیخلاف 67 رنز کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور بھی ہے۔

بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی ہر بار پاکستان کے تگڑے پیس اٹیک کا مقابلہ کرتے نظر آئےاور ان کے بلے نے 78 رنز کا پاکستان کیخلاف سب سے زیادہ انفرادی اسکورجڑا جبکہ 5 میچز میں 66اعشاریہ33 کی اوسط سے 199 رنز بھی بنائے۔

پاکستان اور بھارت کے موجودہ اسکواڈ میں بالرز کی کاکردگی کو دیکھا جائے تو پاکستان کے محمد عامر نے بھارت کیخلاف بہترین بالنگ کی اور 18 رنز کے عوض 3اہم وکٹیں لیں۔جبکہ بھارت کی طرف سے ہردک پانڈیا نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈالا اور ڈھاکا میں ہی 8 رنز کے عوض 3 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،محمد عامر اور ہردک پانڈیا دونوں پہلی بار ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کی ٹیموں کیخلاف کارکردگی دکھاتے نظر آئینگے ۔

اب اس ماہا مقابلے میں کیا پاکستان بھارتی بیٹنگ لائن کو اپنے تگڑے پیس اٹیک سے تباہ کرپائے گا یا نہیں یہ تو 19 تاریخ کو یا آج پتہ چل جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.