21 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:39
پاک بھارت میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی ،وزارت پانی و بجلی
جیو نیوز - کراچی ......وزارت پانی و بجلی نے پاک بھارت میچ کے دوران شام 7سے رات11بجے تک ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیاہے۔
ترجمان وزارت پانی وبجلی کا کہناتھاکہ پاک بھارت میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
ادھر ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ شیڈول لوڈشیڈنگ کے اوقات میں کمی کی کوشش کررہے ہیں،آج ہونے والے میچ کے دوران بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشش کریں گے ۔