تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:56

ویمنز ورلڈٹی 20: انڈیا کا پاکستان کو 97رنز کا ہدف

جیو نیوز - نئی دہلی .....ویمنز ورلڈ ٹی 20کے ساتویں میچ میں انڈیا نے7وکٹ کے نقصان پر روایتی حریف پاکستان کو جیت کیلئے97 رنز کا ہدف دیا ہے ۔

پاکستان کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت کی ابتدائی 2وکٹیں 5رنز پر ہی گر گئی ،ونیتا2اور مندھنا1رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں،اس کے بعد کپتان مٹھالی راج اور ہرپریت کور نے اسکور 34تک پہنچا دیا ۔

بارویں اوور کی دوسری گیند پر ندا ڈار نے مٹھالی راج کو 16کے انفرادی اسکور پر آوٹ کردیا ،جس سے انڈین بیٹنگ لائن مزید مشکل کا شکار ہوگئی ،49کے اسکور پر ہرپریت کوربھی 16رنز بناکرسعدیہ یوسف کا شکار بن گئیں۔

اکتہر کے اسکور پر بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رنز 24بنانے والی ویدا کرشنا مورتی ثنا میر کا شکار بنی،ایک رنز کے اضافے کے بعد انجو پاٹل رن آئوٹ ہوگئیں،انہوں نے اسکور میں 3رنز کا اضافہ کیا ،بھارت کی ساتویں وکٹ 96کے اسکور پر گری جب جولان گوسوامی 14رنز بناکر رن آئوٹ ہوئیں ۔

پاکستان کی طرف سے اسماویہ اقبال ،انعم امین ،ثنا میر،سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.