21 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:12
کولکتہ میں ایک مرتبہ پھرتیز بارش شروع ہوگئی
جیو نیوز - کولکتہ......کولکتہ میں ایک مرتبہ پھربادل چھا گئے اور تیز بارش شروع ہوگئی ، ایڈن گارڈنز میں کور ڈال دیے گئے جہاں اب سے تقریبا دو گھنٹے کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت مابین اہم ٹاکرا ہونا ہے۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں اب سے تین گھنٹے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شروع ہونا ہے ۔ مگر یہاں ایک مرتبہ پھر تیز بارش شروع ہوگئی ہے جس کے باعث میچ میں اورز کم کیے جا نے کا بھی امکان ہے۔