تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:38

سکھر کی ہندو برادری نےقومی پرچم اٹھا کر جیت کیلئےبھجن گائے

جیو نیوز - سکھر ..........پاک بھارت ٹاکرے میں پا کستان کی جیت کے لیے سکھر کی ہندو برادری بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے اور انہوں نے پاکستانی پرچم اٹھا کر جیت کے لیے بھجن گائے۔

کولکتہ میں ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کے دوران روایتی حریفوں پاک بھارت ٹا کرے کے لیے جہاں ملک کے شہریوں نے دعاؤں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہیں سکھر کی ہندو برادری کے نوجوان بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔

انھوں نے پاکستان کی جیت کے لیے پراتنا اورپوجا پاٹ شروع کر دی ہے، ان کاکہنا ہےکہ کپتان شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی انڈیا کے خلاف میچ میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے ۔ساتھ ہی نوجوانوں اور بچوں نے پاکستان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

گوجرانوالہ میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والوں نے بھی ٹی 20 کےٹاکرے میں پاکستانی کی کامیابی کے لئے پوجا پاٹ اور پراتنا کی اور آفریدی الیون کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.