21 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:40
ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان ٹیم نےبھارت کو2 رنز سے ہرادیا
جیو نیوز - نئی دہلی......ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میںپاکستان کی خواتین ٹیم نےبھارتی ٹیم کو2 رنز سے ہرادیا،بارش سے متاثر ہونے والے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔
کول کتہ سے پہلے ہی نئی دلی کےفیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم سے پاکستان کے لیے خوش خبری ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو بھارت کےخلاف فاتح قراردیدیا گیا ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کو97رنز کا ہدف دیا گیا تھا ہدف کے تعاقب میںپاکستان کا پلہ بھاری تھا پاکستان کو4اوورز میںصرف20رنز درکارتھے کہ تیز بارش شروع ہو گئی ۔
جب بارش شروع ہوئی تواس موقع پر پاکستان نے۱16اوورز میں77رنز بنائے تھے جبکہ بھارت نے اتنے ہی اوورز میں75رنز بنائے تھے ،منتظمین نےڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو فاتح قرار دے دیا۔