تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:6

کول کتہ میںبارش رک گئی ،میچ سے قبل تقریب

جیو نیوز - کولکتہ.........کول کتہ میںبارش رک گئی ہے جس کے بعد ایڈن گارڈن میں وکٹ پر سے کور بھی ہٹادیئے گئے ہیں،طوفانی بارش کے باعث گیلی ہونے والی آؤٹ فیلڈ سکھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

گرائونڈ اسٹاف کےتین درجن سے زیادہ ورکرز میچ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔کول کتہ میں اس وقت پاک بھارت میچ سے پہلے تقریب جاری ہے جس میںبنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی جانب سے پاکستان اور بھارت کےسابق کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا جارہا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان ،وسیم اکرم اور وقار یونس کو اعزاز سے نوازا گیا جبکہ بھارت کے سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر،وریندر سہواگ نے اعزازات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر اور میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ شفقت امانت علی پڑھیں گے جبکہ بھارت کا ترانہ امیتابھ بچن پڑھیںگے ۔ سارو گنگولی نےانضمام الحق کوبھی تقریب میں مدعو کیا تھالیکن انضمام نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ممبئی جارہے ہیں ، میچ چھوڑ کر کولکتہ آنا مشکل ہوگا۔واضح رہے کہ انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.