تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:22

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی،بھارت کیپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ

جیو نیوز - کول کتہ......کول کتہ میںپاک بھارت میچ کا ٹاس بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے،بارش کے باعث میچ18اوورز فی اننگ تک محدود کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور عماد وسیم کی جگہ محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل سے پہلے فائنل کی حیثیت رکھنے والے میچ سے قبل کول کتہ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا رہا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میںبھارت پاکستان سے کبھی شکست سے دوچار نہیں ہوا ہے اس لیئے پاک بھارت میچ میں زبردست مقابلے کی توقع ہے۔

کول کتہ میںبارش رکنے کے بعد ایڈن گارڈن میں وکٹ پر سے کور ہٹائے گئےاور پاک بھارت میچ سے پہلے تقریب منعقد کی گئی جس میںبنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی جانب سے پاکستان اور بھارت کےسابق کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازاگیا۔

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان ،وسیم اکرم اور وقار یونس کو اعزاز سے نوازا گیا جبکہ بھارت کے سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر،وریندر سہواگ نے اعزازات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر اور میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ شفقت امانت علی اوربھارت کا ترانہ امیتابھ بچن نے پڑھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.