21 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:54
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کابھارت کو جیت کیلئے119رنز کا ہدف
جیو نیوز - کول کتہ......ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میںپاکستان نےبھارت کو میچ میں فتح کےلئے 119رنز کا ہدف دیا ہے،پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 26احمد شہزاد25اورعمر اکمل 22رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔
کول کتہ میںپاک بھارت میچ کا ٹاس بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،پاکستانی اپنرز شرجیل خان اور احمد شہزاد نے محتاط اندازمیں بیٹنگ شروع کی اور38رنز کا آغاز فراہم کیا،پہلے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین شرجیل خان تھے،انہوںنے17رنز بنائے،احمد شہزادبھی زیادہ بڑی اننگ نہ کھیل سکے اور25رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔
ون ڈائون پوزیشن پرکھیلنے کپتان شاہد آفریدی آئے لیکن بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ کی جھلک نہ دکھا سکے اور صرف8رنز بنا کرپانڈیا کی گیند پرویرات کوہلی کو کیچ دے بیٹھے، اس موقع پر عمر اکمل کو بیٹنگ میںپروموٹ کیا گیا اورچوتھے نمبر بھیجا گیا لیکن وہ بھی کھل کر بیٹنگ نہ کرسکے اور22رنز بنا کرکیپر دھونی کو کیچ دے بیٹھے ۔
شعیب ملک نے پر اعتماد اننگ کھیلی انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 26رنز بنائے،وہ اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اشیش نہرا کا شکار بنے۔سرفراز احمد8اور محمد حفیظ5رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،یوں پاکستان نےمقررہ18اوورز میں5وکٹ کے نقصان پر118رنز بنا کر بھارت کو میچ میں فتح کےلئے119رنز کا ہدف دیا۔
بھارت کی جانب سے پانڈیا،بمرا ،نہرا،جدیجااور سریش رائنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔