22 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:38
مشکوک بولنگ:دو بنگلہ دیشی بولرز پر پابندی عائد
جیو نیوز - دبئی.......انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2 بنگلہ دیشی بولرز تسکین احمد اور عرفات سنی کا ایکشن غیر قانونی قرار پانے پر انٹر نیشنل کرکٹ میں بولنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
آئی سی سی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فاسٹ بولر تسکین احمد اور لیفٹ آرم اسپنر عرفات سنی کے بائیو مکینک ٹیسٹ میں ان کا بازو 15 ڈگری سے زیادہ خم کھانے کا انکشاف ہوا۔
دونوں کھلاڑیوں پر فوری طور پر انٹر نیشنل کرکٹ میں بولنگ کرنے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے بنگلہ دیش ٹیم کو دونوں بولرز کے متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت بھی دیدی ہے۔