تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:26

ورلڈ ٹی20:آج افغانستان وجنوبی افریقا، سری لنکاوویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہونگے

جیو نیوز - ممبئی.......آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر10مرحلے کے گروپ ون میں سری لنکا ، ویسٹ انڈیز جبکہ افغانستان ، جنوبی افریقاکی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔

پہلا میچ افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائےگا ، دونوں ٹیمیں اپنی پہلی جیت کے لیے میدان میں اتریں گی۔اپنے پہلے میچ میں افغان کو لنکن ٹیم سے اور پروٹیز کو انگلش ٹیم سے شکست ہوئی تھی۔

دوسرا مقابلہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شام سات بجے ہوگا، اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ لنکن ٹیم اپنا پہلا میچ افغانستان کیخلاف جیت چکا ہے، تاہم ویسٹ انڈیز نے بھی انگلینڈ کو کرس گیل کی سنچری کی بدولت 6وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ویمن ورلڈ ٹی 20 میںآج ویسٹ انڈیز بمقابلہ بنگلہ دیشدوپہر تین بجے،جبکہ آئر لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شام سات بجے آمنے سامنے ہونگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.