22 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:38
جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت کیلئے 210رنز کا ہدف
جیو نیوز - ممبئی ...... ورلڈٹی20کے سپرٹین مرحلے میں جنوبی افریقانے افغانستان کو میچ جیتنے کیلئے 210رنز کا ہدف دیا ہے، ڈی ویولیئرز نے دھواں دار64رنز کی اننگز کھیلی۔
ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 209رنز بنائے۔
ڈیولیئرز64، ڈی کوک45، ڈوپلیسی 41 اور ڈومینی 23رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈی ولیئرز کے 64 رنز میں 5 چھکے اور 4چوکے شامل تھے۔
افغانستان کی طرف سے عامر حمزہ، شاپور زدران، دولت زردان اور محمد نبی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔