22 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:48
ورلڈ ٹی 20:جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دے دی
جیو نیوز - ممبئی .......ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ون کے ایک میچ میں تجربہ کا جنوبی افریقا نے ناتجربہ کار افغانستان کو 37 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کا کھاتہ کھول لیا ۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں ناتجربہ کار افغانستان کی ٹیم نے تجربہ کار جنوبی افریقا کا بھرپور مقابلہ کیا اورجنوبی افریقاکے 210 رن کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے اوپنگ بیٹسمینوں نے شاندار آغاز فراہم کیا۔
اوپنر محمد شہزاد کی دھواں دار 19 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی اور 5 چھکے لگائے۔ ٹیم کا مڈل آرڈر اس اچھے آغاز کا فائدہ نہ اٹھا سکا اور یوں افغانستان37 رنز کیشکست سے دوچار ہوئی ۔