تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:52

ٹیم پاکستان کی سلیکشن درست ہے،نہ بیٹنگ آرڈر، رمیز راجا

جیو نیوز - کراچی......کرکٹ کے راجا ’’رمیز راجا‘‘ کہتے ہیں کہ ٹیم پاکستان کی سلیکشن درست ہے،نہ بیٹنگ آرڈربلکہ منیجمنٹ میں تو فیصلے کرنے کی صلاحیت بھی نہیں ،جبکہ سکندر بخت کا کہنا ہے کہ غیرضروری مشورے لینا بند کریں۔

بھارت کے ہاتھوں شکست پر جہاں شائقین افسردہ ہیں وہیں کرکٹ ایکسپرٹ بھی شدید ناراض ہیں،سابق کپتان رمیزراجا کہتے ہیں کہ ٹیم میں کوئی چیز درست نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت بہت کمزور ہے، شاہدآفریدی کی سوچ ایگریسو ضرور ہو گی لیکن رفلیکسز ساتھ نہیں دیتے۔

سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے بولرز کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کا بولنگ اٹیک سب سے اچھا ہے تو میچ بھی جتوائے۔ سکندر بخت نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ جیسے کھیلتے ہیں اسی طرح کھیلیں،زیادہ لوگوں سے مشورے نہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.