23 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:21
قوم ٹیم سے زیادہ اُمید نہیں رکھے، شہریار خان
جیو نیوز - لاہور.....پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے زیادہ اُمیدیں نہیں لگانی چاہئیں، اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کیا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست سے سخت مایوسی ہوئی، پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ساتویں نمبر پر ہے اس لیے اس سے قوم کو زیادہ اُمید نہیں رکھنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف چار فاسٹ بولرز کھلانا غلط فیصلہ تھا، ایک اسپنر شامل ہونا چاہئے تھا۔
شہریار خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کا مستقبل تو واضح ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے، البتہ وقار یونس کے بارے میں فیصلہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا۔