23 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:33
خواتین ورلڈ ٹی20: ویسٹ انڈیز اور سری لنکا نے اپنے حریفوں کو زیر کرلیا
جیو نیوز - چنئی ....... خواتین کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کوبا آسانی 49 رنز سےشکست دے دی۔ سیرا ٹیلر، ہیلی میتھیوز اور دیاندرا ڈوٹن نے آل رائونڈ کارکردگی پیش کی۔
فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر 148رنز اسکور کیے۔ اوپنرز ہیلی میتھیوز نے 41اور سیرا ٹیلر نے 40رنز کی اننگز کھیلیں۔ دیاندرا ڈوٹن نے جارحانہ24اور اسٹیسی کنگ نے 20رنز بنائے۔ جواب بنگلہ دیشی ٹیم 99رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نگار سلطانہ نے 27رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی۔ سیرا ٹیلر نے3، جبکہ ہیلی میتھیوز اور دیاندرا ڈوٹن نے 2،2 وکٹ لیے۔
موہالی میں ایک اور خواتین کے ورلڈ ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 14 رنز سے مات دی۔ فاتح ٹیم نے 7 وکٹ کھوکر129رنز اسکور کیے۔چماری اتاپتو نے34، پراسادانی ویراکوڈی نے 32 اور اشانی کوشلیا نے 35 رنز بنائے۔ کیارا میٹ کلف نے4 وکٹ حاصل کیے۔ جواب میں آئرش ٹیم آٹھ وکٹ پر 115رنز تک محدود رہی۔ سوگندیکا کماری نے تین وکٹ لیے۔