تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:53

سکھر: مقابلہ تن سازی ،ٹائٹل محمد شیراز کے نام

جیو نیوز - سکھر ......سکھر میں نوجوانوں کے درمیان تن سازی کا مقابلہ ہوا، جس میں مسٹر سکھر کا ٹائٹل محمد شیراز نے اپنے نام کیاجبکہ جونیئر ٹائٹل حماد آئیں کے نام رہا ۔

ہمایوں جیم خانہ میں مقامی کلب کی جانب سے نوجوانوں کے درمیان تن سازی کے مقابلے ہوئے، جس میں سکھر اور روہڑی کے 7 ہیلتھ کلبوں کے 40 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔

تقریب کے جج سہیل انور کا کہناتھاکہ مجھے امید نہیں تھی کہ سکھر کے اندر اتنا اچھا مقابلہ ہوگا اور اتنے لوگ آئیں گے۔
مسٹر سکھر محمد شیراز نے کامیابی پر کہا کہ بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں،2 کلو چکن’ ایک کلو فیش’24 انڈے ’براؤن بریڈ یعنیٰ کھانے پینے پردن کا تقریبا2 ڈھائی ہزار خرچہ ہوتا ہے۔

پروگرام آگنائزر ز کی جانب سے مسٹر سکھر کو موٹر سائیکل، جونیئر مسٹر سکھر کو 20 ہزار روپے جبکہ دیگر تن سازوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.