23 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:43
ورلڈ کپ ٹی 20:پاکستان کا کل نیوزی لینڈ سےمقابلہ
جیو نیوز - موہالی ......پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں موہالی پہنچ گئی ہیں،دونوں ٹیمیں آج بھرپور تیاری کرینگی ،ورلڈ کپ ٹی 20میں ان کا ٹکرائو کل آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں ہوگا۔
بوجھل قدموں سے گرین شرٹ موہالی توپہنچی ،لیکن کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ،کچھ کر دکھانے کا عزم ہےکیونکہ معاملہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں تک پہنچ چکا ہے۔
پاکستان کا کل مقابلہ ہے نیوزی لینڈ سے جس نے بھارت کو دھول چٹائی ،آسٹریلین کی مار لگائی ،جس کے پاس غلطی کی گنجائش ہے مگر گرین شرٹ کو اب پرفارم کرنا ہوگا کیونکہ اس کے پاس ہارنے کا کوئی چانس نہیں۔
ٹیم پاکستان آج موہالی میں اس اہم معرکے کی بھرپور تیاری کر رہی ہے،آج ہی امکان ہے کہ کل ہونے والے میچ کے لیے کمبی نیشن بھی فائنل کر لیا جائے ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7بجے شروع ہوگا۔