تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:59

ویمنز ورلڈ ٹی 20:بھارت کو ہرانے والی پاکستانی ٹیم کا ہلہ گلہ

جیو نیوز - نئی دہلی ......ورلڈ ٹی 20 میں بھارت کو ہرانے والی پاکستانی ویمنز ٹیم نے نئی دہلی میں سیر و تفریح اور ہلہ گلہ کیا۔

ویمنز ٹیم کی کپتان ثنامیر اور دیگر کھلاڑیوں نے نئی دہلی کے مختلف سیاحتی مقامات دیکھے اور وہاں تصاویر بنائیں، ویمن کرکٹرز نئی دلی کے بازاروں میں بھی گھومی پھریں۔

انہوں نے مزے مزے کے کھانے بھی کھائے، پاکستانی ویمنز ٹیم نے دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں 19 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.