تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:15

ٹی 20ورلڈ کپ: بنگلور میں آج آسٹریلیا اور بنگلا دیش مدمقابل

جیو نیوز - بنگلور.....ورلڈ کپ ٹی 20میں آج آسٹریلیا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،گروپ 2کی دونوں ہی ٹیموں کو اپنے پہلے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایم چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم بنگلور میں آج شام 7بجے شروع ہونے والے میچ میں آسٹریلیا اور بنگلادیش آمنے سامنے ہونگی ، آسٹریلوی ٹیم پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا داغ لگوا چکی ہےجبکہ بنگلا دیش بھی پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوںہار کا مزا چکھ چکا ہے۔

آج ہونے والے میچ میں جو ٹیم ہاری اس کی فائنل فور تک رسائی تقریباناممکن ہو جائےگی،تاحال گروپ میں نیوزی لینڈاور پاکستان ٹاپ پر ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.