تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:36

بھارت کےخلاف میچ میں بہت غلطیاں کیں،آفریدی کا اعتراف

جیو نیوز - موہالی ......پاکستان ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہم نے بہت غلطیاں کیں،شکست ماضی کا حصہ بن چکی ،اب توجہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے اہم میچ پر ہے۔

موہالی میں پریس کانفرنس کے دوران آفریدی کا کہناتھاکہ بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں میں جیت کی بھوک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کون کیا بول رہا ہے مجھے معلوم نہیں،نیوزی لینڈ کے خلاف کل ہونے والے میچ کو جیتنے پر توجہ مرکوز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.